لبنانی عيسائيوں كے بشپ نے امام موسٰی صدر كے افكار نشر كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

لبنانی عيسائيوں كے بشپ نے امام موسٰی صدر كے افكار نشر كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے

23:56 - September 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2190243
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے بشپ "بشارہ پطرس الراعی " نے ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے امام موسٰی صدر كے افكار كی ترويج اور نشر و اشاعت پر زور ديتے ہوئے كہا : ميری یہ كوشش ہے كہ امام موسٰی صدر كے افكار كی بڑے پيمانے پر تبليغ كروں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے مارونی عيسائيوں كے بشپ بشارہ پطرس الراعی نے بعلبك ۔ ھرمل كے رہائشيوں كے ساتھ خطاب كرتے ہوئے ايك دوسرے كے ساتھ محبت اور الفت قائم كرنے كی اپيل كی۔
لبنان كے بشپ نے مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان تاريخی پر امن بقائے باہمی كی جانب اشارہ كرتے ہوئے مسلمانوں اور عيسائيوں كو امن و سكون كے ساتھ رہنے كی دعوت دی اور كہا : میں اہل تشيع ، اہل سنت ، مارونيوں ، دروزيوں اور عيسائيوں سے ملاقات كرنے یہاں آيا ہوں اور "بكركی" گرجا گھر میں تمام لبنانی بلا روك ٹوك آ سكتے ہیں ۔
862719
نظرات بینندگان
captcha