اسلامی بيداری كا پيغام اسلامی امہ كی سعادت ہے

IQNA

برھان الدين ربانی كا بيان ؛

اسلامی بيداری كا پيغام اسلامی امہ كی سعادت ہے

23:55 - September 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2190245
بين الاقوامی گروپ : افغانستان كے سابق صدر نے واضح كيا : خطے میں اسلامی بيداری اور انقلابی تحريكوں كا پيغام عالم اسلام كی سعادت اور خوش بختی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ افغانستان كے سابق صدر برھان الدين ربانی نے ۱۷ ستمبر كو اسلامی بيداری كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : آخر كار یہ خواب اللہ تعالیٰ كے لطف و كرم سے شرمندہ تعبير ہو چكا ہے اور اسلامی امہ كے لیے نيك بختی اور سعادت كا پيغام لے كر آيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : شايد ان انقلابوں میں كچھ حد تك معاشی عوامل بھی مؤثر ہوں ليكن اسلامی معاشرے میں شہدا اور زخمی اپنے دين ، اعتقاد اور ايمان كو مدنظر ركھتے ہوئے اپنی جانیں داؤ پر لگاتے ہیں لذا یہ تحريكیں انتی آسانی كے ساتھ كامياب نہیں ہوئی ہیں ۔
862806
نظرات بینندگان
captcha