ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی (AFP)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی عوام نے سرمایہ دارانہ مالياتی نظام كہ جس سے معاشرے میں نا انصافی اور اقتصادی بحران زوروں پر ہے ؛ كے خلاف وال سٹریٹ میں ايك بہت بڑا اجتماع كيا اور وال سٹریٹ میں واقع دنيا كی سب سے بڑی اسٹاك ايكسچينج كو تسخير كرنے كی كوشش كی كہ جسے پوليس نے ناكام بنا ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ وال سٹریٹ كو تسخير كرنے كی یہ كوشش مصر ، يونان ، اسپين اور دنيا بھر كے ديگر ممالك كی حالیہ تحريكوں كی طرز پر تھی اور مظاہرين نے اعلان كيا كہ ۹۹ فيصد امريكی صرف ۱ فيصدی ٹولے كے حرص و طمع كو برداشت نہیں كریں گے ۔
862852