اقوام متحدہ فلسطينی سرزمين پر آزاد فلسطينی رياست كی حاكميت باقاعدہ طور پر تسليم كرے

IQNA

حماس كی اپيل ؛

اقوام متحدہ فلسطينی سرزمين پر آزاد فلسطينی رياست كی حاكميت باقاعدہ طور پر تسليم كرے

13:24 - September 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2190648
بين الاقوامی گروپ : حماس نے فلسطين كی قانون ساز اسمبلی كے باضابطہ اجلاس میں "اقوام متحدہ میں ركنيت " سے متعلق بحث كے دوران جنرل اسمبلی سے فلسطينيوں كی حاكميت كو باقاعدہ طور پر تسليم كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس كے ايك رہنما خليل الحیۃ نے ۱۸ ستمبر بروز اتوار كو فلسطين كی قانون ساز اسمبلی كے اجلاس میں وزير اعظم اسماعيل ھنیہ كی موجودگی میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : ہمارا اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ ہے كہ فلسطين كو اس كی جغرافيائی اور تاريخی سرحدوں كے ساتھ باضابطہ تسليم كرے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بين الاقوامی برادری بھی فلسطين سے متعلق عالمی قوانين كا نفاذ يقينی بنانے كے لیے اپنا كردار ادا كرے ۔
انہوں نے آخر میں فلسطينی مجاہدين كو خطاب كرتے ہوئے كہا : آپ مستقل حكومت اور مملكت كی تشكيل تك اپنا جہاد جاری ركھیں ۔
863846
نظرات بینندگان
captcha