بحرين میں ۳۸ شيعہ مساجد كے انہدام كی تحقيقات شروع كر دی گئیں

IQNA

بحرين میں ۳۸ شيعہ مساجد كے انہدام كی تحقيقات شروع كر دی گئیں

13:25 - September 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2190652
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی غير سركاری "متلاشی حقيقت كمیٹی " نے ۱۸ ستمبر سے ۳۸ مساجد ، امام بارگاہوں اور شيعہ وقف املاك كے انہدام سے متعلق زمينی حقائق اكٹھے كرنے كے كام كا آغاز كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے بحرين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الوسط " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی "متلاشی حقيقت كمیٹی " نے آل خليفہ اور آل سعود كی فورسز كے ہاتھوں منہدم اور آتش زدہ متعدد مساجد ، امام بارگاہ اور شيعہ وقف املاك سے متعلق ثبوت اكٹھے كرنے كے لیے اپنے كام كا آغاز كر ديا ہے ۔
چند شيعہ نمائندوں اور فن تعمير كے ماہرين پر مشتمل اس كمیٹی نے كل دس مساجد كہ جنہیں مكمل طور پر منہدم كر ديا گيا تھا ، كا دورہ كر كے آل خليفہ اور آل سعود كے جرائم كا نزديك سے مشاہدہ كيا ۔
863758
نظرات بینندگان
captcha