ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو " نے اس بيان میں انتہا پسند یہوديوں كے مسجد اقصٰی پر حملے كو تمام مسلمانوں كی توہين اور دينی مقدسات كے احترام سے متعلق بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی قرار ديا ہے ۔
انہوں نے آخر میں كہا : اسلامی تعاون تنظيم قدس كی محوريت كے ساتھ آزاد فلسطينی رياست كے قيام تك ہميشہ فلسطينی عوام كی مكمل حمايت كرتی رہے گی اور انشاء اللہ اس سرزمين كے عوام جلد اپنے حقوق حاصل كرنے میں كامياب ہو جائیں گے ۔
864227