ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انڈونيشيا كی اسلامی تنظيم كہ جس كا سنگ بنياد گزشتہ سال ركھا گيا تھا اور ان كے زير اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونيشيا كی شائستہ دختر كے عنوان سے ايك مقابلہ بھی منعقد كيا گيا تھا ، نے ۲۰۱۲ء میں یہ مقابلہ عالمی سطح پر منعقد كرانے كی خبر دی ہے ۔
وہ لڑكياں جو قرآن كريم كی حافظ كل ہیں اور اسلامی حجاب كی مكمل پابند ہوں ، علاوہ ازیں علمی ، ثقافتی اور سماجی طور پر بھی سرگرم اور فعال ہوں ، اس مقابلے میں شركت كر سكتی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ انڈونيشا كی خواتين كے درميان شائستہ دختر كے عنوان سے پچھلے ہفتے ايك مقابلہ منعقد كيا گيا تھا كہ جس میں ۱۴ سال سے ۲۴ سال تك كی لڑكيوں نے شركت كی تھی ۔
864337