كفریہ فتووں كی ترويج كرنے والوں كی جانب سے "تكفير كے ساتھ مقابلہ " كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد (!)

IQNA

كفریہ فتووں كی ترويج كرنے والوں كی جانب سے "تكفير كے ساتھ مقابلہ " كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد (!)

19:57 - September 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2191672
بين الاقوامی گروپ : خطے كے تمام ممالك اچھی طرح جانتے ہیں كہ سعودی علماء كے تكفيری فتوے دہشت گردی كا بنيادی سبب ہیں ليكن سعودی حكومت "تكفير ؛ عوامل ، نتائج اور راہ حل " كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد كر رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "عكاظ " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی وزير داخلہ شہزادہ نائف بن عبد العزيز نے ملك عبد اللہ بن عبد العزيز كی نيابت میں ۲۰ ستمبر بروز منگل بعد از ظہر مدينہ شہر میں اس كانفرنس كا افتتاح كيا ہے ۔
باخبر ذرائع كے مطابق اس كانفرنس میں ۴۵ ممالك كے ۱۲۰ علمائے دين اور محققين ۹ نكاتی ايجنڈے سے متعلق تبادلہ خيال كریں گے ۔
864411
نظرات بینندگان
captcha