يمن ؛ صالح كی فورسز نے بچوں كو گوليوں سے بھون ڈالا

IQNA

يمن ؛ صالح كی فورسز نے بچوں كو گوليوں سے بھون ڈالا

11:35 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191822
بين الاقوامی گروپ : علی عبد اللہ صالح كی سيكيورٹی فورسز نے ملك كے دار الحكومت صنعا میں مظاہرين پر حملے كے دوران دو بچوں سميت ۲۰ افراد كو قتل كر ڈالا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عبد اللہ صالح كی سيكيورٹی فورسز كی جانب سے عوام پر تازہ ترين حملوں میں ۱۹ ستمبر بروز سوموار كے اعداد و شمار كے مطابق ۲۰ افراد شہيد ہو گئے كہ جن میں فوج كی نوكری كو خيرباد كہنے والے جوان اور ۲ بچے بھی شامل ہیں ۔
صنعاء شہر میں سيكيورٹی فورسز كے مظاہرين پر سخت ترين حملے شروع ہونے كے بعد گزشتہ دو روز میں ہلاك ہونے والوں كی تعداد چھياليس ہو گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كل كے حملوں میں جام شہادت نوش كرنے والوں میں ايك دس ماہ كے شيرخوار سميت دس سالہ بچہ بھی ہے ۔
864696
نظرات بینندگان
captcha