يونين كے پانچویں فيسٹيول میں اسلامی بيداری كے موضوع پر آثار كا انتخاب كيا جائے گا

IQNA

21:53 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191994
"اسلامی ریڈيو اور ٹيلی وژن يونين " كے سيكرٹری جنرل كا بيان ؛

يونين كے پانچویں فيسٹيول میں اسلامی بيداری كے موضوع پر آثار كا انتخاب كيا جائے گا

بين الاقوامی گروپ : اسلامی ریڈيو اور ٹيلی وژن يونين كے سيكرٹری جنرل نے پريس كانفرنس كے دوران فيسٹيول كے پروگراموں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس مرتبہ اسلامی بيداری كے موضوع پر آثار كا انتخاب عمل میں لايا جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ریڈيو اور ٹيلی وژن يونين كے سيكرٹری جنرل نے ۲۰ ستمبر كو پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے فيسٹيول كی تفصيلات سے آگاہ كيا ۔
انہوں نے مزيد كہا : يونين كا پانچواں سالانہ اجلاس " اسلامی ذرائع ابلاغ ۔ اسلامی بيداری كی آواز" كے عنوان سے تہران كے انٹرنيشنل ٹيلی وژن كانفرنس ہال میں ۲۶ ستمبر تا ۲۸ ستمبر كو منعقد ہو گا كہ جس میں دنيا بھر كے ۳۲ ممالك سے ۲۰۰ ٹيلی وژن مدير شركت كریں گے ۔
864777
نظرات بینندگان
captcha