پرائيویٹ عراقی ٹيلی وژن نے ليبيا كے مفرور آمر كا نيا آڈيو پيغام نشر كر ديا

IQNA

21:46 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191995

پرائيویٹ عراقی ٹيلی وژن نے ليبيا كے مفرور آمر كا نيا آڈيو پيغام نشر كر ديا

بين الاقوامی گروپ : ليبيائی مفرور ڈكٹیٹر كے حامی ٹيلی وژن چينل "الرأی" نے ۲۱ ستمبر كو معمر قذافی كا ايك نيا آڈيو پيغام نشر كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lefigaro»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس آڈيو پيغام میں معمر قذافی نے ليبيا كی موجودہ صورتحال كو مضحكہ خيز قرار ديا ہے ۔
قذافی نے واضح كيا : خوش مت ہوں كہ ہماری حكومت ساقط ہو گئی ہے اور اس كی جگہ ہوا اور دريا سے حملہ آور ايك دوسری حكومت آ گئی ہے چونكہ ہماری حكومت كی بنياد عوام تھے اور انہیں شكست دينا ناممكن ہے (!)
قذافی نے آخر میں كہا : میں نے ۱۹۷۷ء سے حكومت عوام كے حوالے كر دی تھی ، لذا اس زمانے سے ميرے پاس كوئی طاقت نہیں ہے اور اس طرح سے میں نے ايك عوامی جمہوریہ كا سنگ بنياد ركھا تھا (!)
864773
نظرات بینندگان
captcha