لبنانی صدر نے امام موسٰی صدر كی سرنوشت مشخص كرنے كی ضرورت پر زور ديا

IQNA

10:40 - September 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2192617
اقوام متحدہ كے اجلاس میں ؛

لبنانی صدر نے امام موسٰی صدر كی سرنوشت مشخص كرنے كی ضرورت پر زور ديا

بين الاقوامی گروپ : لبنانی صدر ميشل سليمان نے نيويارك میں واقع اقوام متحدہ كے ہیڈ كوارٹر میں اپنے خطاب كے دوران امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كی سرنوشت روشن كرنے كی كوششوں كا مطالبہ كيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الاخبار " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۲ ستمبر بروز جمعرات كو لبنانی صدر نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب كے دوران كہا : لبنان كی ليبيائی حكام سے توقع ہے كہ وہ امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كی سرنوشت روشن كرنے كے لیے كوششیں كریں ۔
لبنانی صدر نے مزيد كہا : لبنان نے ہميشہ بين الاقوامی قراردادوں پر عمل در آمد كيا ہے ليكن اسرائيل كی جارحانہ پاليسياں قابل مذمت ہیں ۔
انہوں نے اس امر پر زور ديا كہ لبنان كو اپنی مقبوضہ سرزمين واپس لينے كے لیے تمام جائز اقدامات كرنے كا پورا پورا حق حاصل ہے ۔
866213
نظرات بینندگان
captcha