ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايمنسٹی انٹرنيشنل نے سعودی عرب میں انسانی حقوق كے لیے كام كرنے والے وليد ابو الخير كے عدالتی ٹرائل پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
ايمنسٹی انٹرنيشنل نے ابو الخير كے حوالے سے نقل كيا : سعودی عرب كے حكام ہر اس شخص كو فوری طور پر گرفتار كر رہے ہیں كہ جو ديگر عرب ممالك میں يا خود سعودی عرب میں كسی احتجاجی تحريك میں شموليت اختيار كرتا ہے ۔
ايمنسٹی انٹرنيشنل نے بتايا :سعودی عرب میں اصلاح طلبوں كی گرفتاری كوئی نئی بات نہیں ہے ليكن گزشتہ چند مہينوں سے اس میں انتہائی شدت آ چكی ہے ۔
866210