شيخ الازھر نے فلسطين كی باقاعدہ ركنيت تسليم كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

شيخ الازھر نے فلسطين كی باقاعدہ ركنيت تسليم كرنے كا مطالبہ كر ديا

10:35 - September 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2192620
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر احمد الطيب نے تمام عرب اور اسلامی ممالك سے اپيل كی ہے كہ اقوام متحدہ میں فلسطين كی باقاعدہ ركنيت كی حمايت كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازھر نے مصری اخبار كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے تمام عرب اور اسلامی ملكوں سے كہا ہے كہ فلسطينيوں كی مكمل حمايت كریں اور قدس شريف كو دا الحكومت قرار ديتے ہوئے فلسطين كی آزاد حكومت كی تشكيل كے حق میں ووٹ دیں ۔
احمد الطيب نے مزيد كہا : الازھر تمام آزاد ملكوں سے مطالبہ كرتی ہے كہ فلسطين كے شانہ بشانہ كھڑے ہوں اور اقوام متحدہ میں فلسطين كی باقاعدہ ركنيت كے حق میں ووٹ دیں ۔
انہوں نے آخر میں اس بات پر زور ديا : فلسطينی ملت صلح اور امن و امان كے ساتھ زندگی گزارنے كے خواہاں ہیں لذا فلسطينوں كو اس حق سے محروم نہ كيا جائے ۔
866232
نظرات بینندگان
captcha