" جنرل يونين آف اسلامك ریڈيو اينڈ ٹی وی " كا پانچواں اجلاس كل شروع ہو گا

IQNA

12:36 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193399

" جنرل يونين آف اسلامك ریڈيو اينڈ ٹی وی " كا پانچواں اجلاس كل شروع ہو گا

بين الاقوامی گروپ : " جنرل يونين آف اسلامك ریڈيو اينڈ ٹی وی " كا پانچواں اجلاس "اسلامی ذرائع ابلاغ ،عدالت و بيداری كی آواز " كے عنوان سے كل ۲۶ ستمبر كو شروع ہو گا اور دو روز تك جاری رہے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے " جنرل يونين آف اسلامك ریڈيو اينڈ ٹی وی " كے میڈيا ونگ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يونين كا پانچواں اجلاس "اسلامی ذرائع ابلاغ ، عدالت و بيداری كی آواز " كے عنوان سے ۲۶ ستمبر تا ۲۸ ستمبر ايرانی ٹيلی وژن سنٹر میں واقع بين الاقوامی سيمينار ہال میں منعقد ہو گا ۔
اسلامی ذرائع ابلاغ كا اسلامی بيداری اور عوامی مطالبات كی حمايت میں كردار ، اسلامی ذرائع ابلاغ كی غيرمسلم مخاطبين پر توجہ كی ضرورت ، سائيبر سپيس كی اہميت اور اس پر توجہ دينے كی ضرورت ، اجلاس كے اہم ترين موضوعات ہیں ۔
866803
نظرات بینندگان
captcha