حزب اللہ لبنان نے كربلا میں دہشت گرد حملوں كی مذمت كر دی

IQNA

حزب اللہ لبنان نے كربلا میں دہشت گرد حملوں كی مذمت كر دی

23:53 - September 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2194606
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ايك اعلامیہ صادر كرتے ہوئے كربلائے معلی میں بم دھماكوں كی مذمت كی ہے اور اس نوعيت كی كاروائيوں كو عراق میں قابض امريكی فوجوں كے مفاد میں قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی مزاحمتی تحريك حزب اللہ نے ۲۶ ستمبر كو ايك اعلامیے میں اس بات پر زور ديا : سفاك دہشت گرد كربلا اور ديگر مقدس شہروں میں عراقی بچوں ، خواتين اور مردوں كا قتل عام كرنے كے ساتھ ساتھ سركاری اور غير سركاری املاك كو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
اس اعلامیے میں كہا گيا ہے : جيسے جيسے امريكی فوجيوں كے انخلا كی تاريخ نزديك آ رہی ہے ، بم دھماكوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے كہ یہ صورتحال عوام الناس كے اذہان میں طرح طرح كے ابہام پيدا كر رہی ہے ۔
867572
نظرات بینندگان
captcha