اسلامی تعاون تنظيم كا يمن كی بدستور بحرانی صورتحال پر اظہار تشويش

IQNA

14:53 - September 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2195101

اسلامی تعاون تنظيم كا يمن كی بدستور بحرانی صورتحال پر اظہار تشويش

بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے ۲۶ ستمبر كو يمن میں نہتے مظاہرين كے قتل عام اور كشيدگی میں اضافے پر اظہار تشويش كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے يمن كے حالات كی تحليل كرتے ہوئے بے گناہ مظاہرين كے تسلسل سے قتل عام پر اظہار افسوس كيا اور ملك كی مختلف سياسی جماعتوں سے اپيل كی ہے كہ جلد از جلد مذاكرات شروع كر كے اپنے مسائل حل كریں ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : يمن كی تمام جماعتیں ہر قسم كی شدت پسندی سے پرہيز كریں تاكہ مزيد بے گناہ افراد كی قتل و غارت كا سلسلہ روكا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ يمنی صدر كی وطن واپسی كے بعد سيكيورٹی فورسز نے پر امن مظاہرين پر طاقت كا وحشيانہ استعمال شروع كر ديا ہے ۔
868167
نظرات بینندگان
captcha