ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق وہابی حضرات ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين (علیھما السلام ) كے ذريعے كوشاں ہیں كہ ايك جعلی یہودی شخص كو شيعہ مذہب كا بانی قرار دیں كہ جس نے اسلام اور حضرت محمد (ص) سے انتقام كی غرض سے مذہب شيعہ كی بنياد ركھی !
اس ڈرامہ سيريل میں كہانی كی ابتدا عبد اللہ بن سبأ كی مسلمانوں میں شموليت سے ہوتی ہے اور تمام كہانی اسی شخص كے گرد گھومتی ہے حالانكہ متعدد علمائے اسلام اور مفكرين منجملہ نابغہ روزگار علامہ مرتضیٰ عسكری نے علمی دلائل اور تاريخی شواہد و قرائن جمع كر كے یہ ثابت كيا ہے كہ اس زمانے میں عبد اللہ بن سبأ نامی كوئی شخص موجود ہی نہیں تھا ۔
865552