ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الجزيرہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل نے اپنے بند كمروں میں منعقدہ اجلاس كے اختتام پر بتايا : كل ايك نشست تشكيل دی جائے گی كہ جس میں فلسطينی درخواست كو اقوام متحدہ كی ركنيت ساز كمیٹی كے حوالے كر ديا جائے گا ۔
اقوام متحدہ میں لبنان كے نمائندے نواف سلام نے كہا : یہ درخواست اقوام متحدہ كی ركن ساز كمیٹی كے حوالے كرنے كا ہدف یہ ہے كہ كمیٹی اس درخواست كے قانونی پہلوؤں كا جائزہ لے اور اميد ہے كہ كمیٹی كی طرف سے منظوری كے بعد فلسطين كی اقوام متحدہ میں ركنيت كا اعلان كر ديا جائے گا ۔
868183