خواتين پر طاقت كا استعمال آل خليفہ حكومت كی بزدلی كا ثبوت ہے

IQNA

بحرينی شورٰی علمائے شيعہ كے ركن :

خواتين پر طاقت كا استعمال آل خليفہ حكومت كی بزدلی كا ثبوت ہے

14:51 - September 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2195106
بين الاقوامی گروپ : سيد حيدر التسری نے زور دے كر كہا : مظاہروں میں شامل خواتين پر اندھا دھند طاقت كا استعمال آل خليفہ حكومت كے لیے ننگ و عار كا باعث اور ان كی بزدلی كی علامت ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی شورٰی علمائے شيعہ كے ركن نے واشگاف الفاظ میں كہا : گزشتہ چند روز سے آل خليفہ كے اقدامات اس حكومت كے لیے ننگ و عار كا باعث ہیں اور اس قسم كے ہتھكنڈوں سے آل خليفہ حكومت كی بزدلی اور كمزوری كا اثبات ہوتا ہے ۔
سيد حيد التسری نے مزيد كہا : جو ہاتھ خواتين پر اٹھتا ہے وہ بزدل اور خوفزدہ ہاتھ ہے اور اس بزدلانہ اقدام كو كسی طرح بھی مخفی نہیں كيا جا سكتا ۔
868282
نظرات بینندگان
captcha