امارات میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے لیے ناموں كا اندراج شروع

IQNA

امارات میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے لیے ناموں كا اندراج شروع

23:55 - October 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2196829
بين الاقوامی گروپ : امارات میں آٹھویں قومی حفظ قرآن مقابلوں كے لیے اميدواروں كے ناموں كا اندراج شروع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے روزنامہ "خليج ٹائمز " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے انچارج نے امارات كے مختلف شہروں سے تعلق ركھنے والے اہل افراد كو دعوت دی ہے كہ مقابلے میں شركت كے لیے اپنے ناموں كا اندراج مؤسسہ قرآن دبئی كی اطلاع رساں ويب سایٹ پر كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان مقابلوں میں صرف حافظ كل قرآن ہی شركت كر سكتے ہیں ۔
بوملحہ نے مقابلوں كے انعقاد كا ہدف اماراتی شہريوں كو حفظ قرآن كی رغبت دلانا بتايا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : مقابلوں میں پہلی دس پوزيشنیں حاصل كرنے والے اميدواروں كو ۳۰۰۰۰ سے ۲۱۰۰۰ اماراتی درہم ہدیہ كیے جائیں گے ۔
870030
نظرات بینندگان
captcha