بين الاقوامی گروپ : ہزاروں اردنی شہريوں نے ۳۰ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو مظاہرے كر كے جديد قانون "فساد كا مقابلہ" لغو كرنے كا مطالبہ كيا اور زور دے كر كہا : ہم حكومت كی اس سازش كا شكار نہیں ہوں گے اور ہم سب حقيقی اصلاحات كا مطالبہ كرتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے "ہمیں فريب مت دو " كے عنوان سے نماز جمعہ كے بعد اردن كے دار الحكومت امان میں واقع مسجد اعظم حسينی سے شروع ہوئے ۔
مظاہرين كہ جنہیں مختلف سياسی اور عوامی گروپوں نے مدعو كيا تھا ، سڑكوں پر نكل آئے اور انہوں نے اردنی پارليمنٹ اور حكومت كے خلاف نعرے بازی كرتے ہوئے ملك میں حقيقی اصلاحات نافذ كرنے كا مطالبہ كيا ۔
870352