ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے "ہمیں فريب مت دو " كے عنوان سے نماز جمعہ كے بعد اردن كے دار الحكومت امان میں واقع مسجد اعظم حسينی سے شروع ہوئے ۔
مظاہرين كہ جنہیں مختلف سياسی اور عوامی گروپوں نے مدعو كيا تھا ، سڑكوں پر نكل آئے اور انہوں نے اردنی پارليمنٹ اور حكومت كے خلاف نعرے بازی كرتے ہوئے ملك میں حقيقی اصلاحات نافذ كرنے كا مطالبہ كيا ۔
870352