ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ ریڈيو نور لبنان كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے مسئول برائے تعلقات عاملہ عمار موسوی نے يورپی يونين كی سفير لیڈی «آنجلينا ايخهورست»،سے ملاقات میں خطے كی صورتحال پر تبادلہ خيال كيا ۔
حزب اللہ كے ترجمان نے بتايا : ملاقات كے دوران يورپی يونين كی سفير كو خطے میں تبديليوں سے متعلق حزب اللہ كے موقف سے آگاہ كيا گيا ۔
اس ملاقات میں لبنان اور يورپی يونين كے درميان تعلقات كا بھی جائزہ ليا گيا اور دونوں رہنماؤں نے لبنان كے داخلی امن و امان كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
870582