نائيجيريا كی حكومت نے قذافی كے بیٹے سے تفتيش كی اجازت دے دی

IQNA

نائيجيريا كی حكومت نے قذافی كے بیٹے سے تفتيش كی اجازت دے دی

23:30 - October 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2197606
بين الاقوامی گروپ : نائيجيريا كے وزير قانون نے كل يكم اكتوبر بروز ہفتہ كو بتايا كہ ليبيا كی عبوری كونسل الساعدی قذافی سے تفتيش كر سكتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «afriquinfos» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نائيجيريا كے وزير انصاف "مارو امدو" نے سركاری ٹيلی وژن پر بات چيت كے دوران كہا : ليبيائی عبوری كونسل كے مسئولين آزادانہ طور پر نائيجيريا كا دورہ كر كے الساعدی قذافی سے تفتيش كر سكتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : الساعدی سے تفتيش كا یہ معنی نہیں ہے كہ نائيجيريا كی حكومت اسے ليبين حكام كے حوالے كر دے گی ۔
قابل ذكر ہے الساعدی قذافی نے اپنے والد كی حكومت كا تختہ الٹ جانے كے بعد نائيجيريا سے سياسی پناہ حاصل كر ركھی ہے ۔
871275
نظرات بینندگان
captcha