ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی اور عرب ممالك كے اخبارات ، خبر رساں ايجنسياں ، اطلاع رساں ويب سائیٹیں يكم اكتوبر بروز ہفتہ سے "حمايت از تحريك آزادی فلسطين" كانفرنس كی كاروائی لمحہ بہ لمحہ پيش كرتی رہیں جبكہ رہبر معظم كے خطاب كو نشر كرتےہوئے تقسيم فلسطين كے امكان كو ناقابل قبول قرار دينے پر مشتمل رہبر كے بيان كو خصوصی طور پر نماياں كيا گيا ۔
سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرياض" نے اپنی شہ سرخی میں لكھا : آيت اللہ العظمٰی سيد علی خامنہ ای نے فلسطين كی تقسيم كو رد كرتے ہوئے امريكی صدر اوباما كے بيان كہ اسرائيل ميرے لیے ریڈ لائن ہے ، كی طرف اشارہ كر كے یہ سوال كيا : مسٹر اوباما ! آيا اس ریڈ لائن كا حقيقی سبب امريكی عوام كے مفادات ہیں يا انتخابات میں دوبارہ كرسی صدارت حاصل كرنے كے لیے صیہونی پيسے كا حصول ؟
871463