عراق كے شہر ناصریہ میں دار القرآن الكريم انسٹی ٹيوٹ كے مدير رعد عدنان شذر الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے یہ خبر ديتے ہوئے كہا : ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں بين الاقوامی مصری قاری اور منصف عبد الفتاحض الطاروطی نے تلاوت قرآن كريم پيش كی ۔
قابل ذكر ہے كہ قرائت میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے عراقی اميدوار كو ۴ ملين دينار ، دوسری پوزيشن كو ۳ ملين دينار اور تيسری سے پانچویں پوزيشنیں حاصل كرنے والے اميدواروں كو بالترتيب ڈھائی ملين ، سوا ملين اور ايك ملين دينار ہدیہ كیے گئے ۔
871785