حماس كی جانب سے حمايت از فلسطين كانفرنس میں امام خامنہ ای كے بيانات كا خير مقدم

IQNA

حماس كی جانب سے حمايت از فلسطين كانفرنس میں امام خامنہ ای كے بيانات كا خير مقدم

11:40 - October 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2197949
بين الاقوامی گروپ : حماس كے ايك رہنما نے پانچویں بين الاقوامی حمايت از فلسطين كانفرنس منعقدہ تہران میں امام خامنہ ای كے بيانات خاص طور پر معظم لہ كی جانب سے مكمل فلسطينی سرزمين كی آزادی اور اس كی تقسيم كی مخالفت كو سراہا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے "العالم " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس كے رہنما اسماعيل رضوان نے فلسطينی مزاحمتی تحريك كے حق میں كانفرنس كے انعقاد كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : موجودہ نازك صورتحال میں ايران كے رہبر كی جانب سے ساری فلسطينی سرزمين كی آزادی اور اس كی تقسيم كی مخالفت لائق تحسين ہے ۔
انہوں نے خيال ظاہر كيا : فلسطينی مزاحمتی تحريك كی حمايت میں كانفرنس كا انعقاد ايك ايسے وقت پر كيا گيا ہے كہ جب مسئلہ فلسطين اور تحريك آزادی ايك انتہائی نازك موڑ سے گزر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : فلسطينی اتھارٹی كے سربراہ ۱۹۶۷ كی حد بندی كے مطابق فلسطين كو تسليم كروانا چاہتے ہیں كہ جس كا مطلب یہ ہے كہ فلسطينی صرف ۲۲ فيصد سرزمين پر اكتفا كریں ، اس سے فلسطينی مہاجرين كی وطن واپسی خطرے میں پڑ جائے گی ۔
871871
نظرات بینندگان
captcha