بيروت ؛ "آل خليفہ كی بربريت " كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

بيروت ؛ "آل خليفہ كی بربريت " كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد

12:50 - October 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2198746
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے سماجی كاركنوں كا ايك گروپ بيروت میں آل خليفہ كے مظالم اور ان كی عدالتی تحقيقات شروع كروانے سے متعلق قانونی طريقہ كار كا جائزہ لينے كی غرض سے ايك سيمينار منعقد كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار امسال ۵ اور ۶ اكتوبر كو بيروت میں منعقد ہو گا ۔
سيمينار میں لبنان كے سابق وزير اعظم سليم الحص ، بحرين میں انسانی حقوق سنٹر كے سربراہ نبيل رجب ، حمايت از ملت بحرين كانفرنس كے سربراہ احمد الجلبی ، انجمن حقوق بشر بحرين كے سربراہ يوسف ربيع كے علاوہ متعدد بين الاقوامی شخصيات اور قانون دان شركت كریں گے ۔
872202
نظرات بینندگان
captcha