جامعۃ الازھر اور اسلامی تعاون تنظيم میں تعاون كے طريقہ كار كا جائزہ

IQNA

جامعۃ الازھر اور اسلامی تعاون تنظيم میں تعاون كے طريقہ كار كا جائزہ

18:53 - October 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2199727
بين الاقوامی گروپ : جامعۃ الازھر كے مفتی احمد طيب اور اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ كی موجودگی میں ۳ اكتوبر بروز سوموار كو اسلامی تعاون تنظيم اور الازھر كے درميان باہمی تعاون كے طريقہ كار كا جائزہ ليا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے كويت كی خبر رساں ايجنسی (كونا ) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب اور اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ۳ اكتوبر سوموار كو قاہرہ میں ايك دوسرے كے ساتھ ملاقات كی اور عالم اسلام كے موجودہ حالات كے تناظر میں اسلام اور مسلمين سے متعلق نا درست تصورات كا سد باب كرنے كی غرض سے الازھر اور اسلامی تعاون تنظيم كے درميان تعاون كے طريقہ كار كا جائزہ ليا ۔
قابل ذكر ہے كہ دونوں رہنماؤں نے اسلامی ممالك میں قدرتی آفات ، غربت اور امن و امان كی خراب صورتحال سے ہنگامی طور پر نمٹنے كے لیے ايك مشتركہ سيمينار منعقد كرنے پر بھی اتفاق كيا ۔
873175
نظرات بینندگان
captcha