اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ نے ايكنا كے مركزی دفتر كا دورہ كيا

IQNA

اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ نے ايكنا كے مركزی دفتر كا دورہ كيا

18:53 - October 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2199729
فكر و علم گروپ : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقری خرمشاد نے ايك اعلٰی وفد كے ہمراہ كل صبح ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ہیڈ آفس كا دورہ كر كے ايكنا كے مختلف شعبوں كا نزديك سے جائزہ ليا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اس دورے میں "ادارہ برائے اسٹوڈنٹس قرآنی فعاليات " كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين سيد مھدی تقوی كے علاوہ ايكنا كے ديگر مسئولين بھی خرمشاد كے ہمراہ تھے ۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ نے اس دورے میں ايكنا كے مختلف شعبوں منجملہ شعبہ بين الاقوامی ، شعبہ ادب ، شعبہ نونہال و نوجوان ، شعبہ قرآنی سرگرمياں ، شعبہ سائيبر سپيس ، شعبہ اجتماعی وغيرہ میں كام كے طريقہ كار كا نزديك سے جائزہ ليا ۔
قابل ذكر ہے كہ تين سال قبل ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے افتتاح كے بعد (ايكنا) دنيا بھر كے ۵۰ سے زيادہ ممالك كی قرآنی اور ثقافتی خبریں پيش كرنے كے ساتھ ساتھ ان كے ۳۴ زبانوں میں ترجمے كا اہتمام بھی كر رہی ہے ۔
873204
نظرات بینندگان
captcha