ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس نے اپنے رد عمل میں «طوبا زنغريه» دیہات كی مسجد نذر آتش كرنے كے واقعے كو نسل پرستانہ اور بزدلانہ اقدام قرار ديا ہے كہ جس كا ارتكاب شدت پسند یہوديوں نے كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونيوں نے «طوبا زنغريه» دیہات میں ۳ اكتوبر اتوار كی صبح كو ايك مسجد نذر آتش كرنے كے علاوہ قرآن كريم كے نسخوں كی بھی اہانت كی تھی ۔
873138