فرانس ؛ "اسلام فوبيا : ہنگامی صورتحال " كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

18:56 - October 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2199735

فرانس ؛ "اسلام فوبيا : ہنگامی صورتحال " كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : "اسلام فوبيا : ہنگامی صورتحال " كے عنوان سے یہ قومی سيمينار فرانس كے دار الحكومت پيرس میں ۳۰ اكتوبر اتوار كو منعقد ہو گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار اسلام فوبيا كے ساتھ مقابلے كی غرض سے فرانس كی اسلامی جمعيت (CCIF) كے زير اہتمام ايك ہزار سے زيادہ سياسی ، سماجی اور مذہبی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہو گا ۔
فرانس كی اسلامی جمعيت »(CCIF) نے فرانس كے مختلف شہروں میں اسلام مخالف اقدامات میں تيزی سے اضافے كے پيش نظر اس عظيم سيمينار كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے كہ جس میں انسانی حقوق كی تنظيموں كے علاوہ یہودی اور عيسائی رہنما بھی اسلام فوبيا كے بڑھتے ہوئے رجحان كا علاج كرنے كے لیے دستور العمل ترتيب دیں گے ۔
873043
نظرات بینندگان
captcha