عمان ؛ دوسرے بين الاقوامی اسلامی بينك كی تاسيس

IQNA

عمان ؛ دوسرے بين الاقوامی اسلامی بينك كی تاسيس

19:16 - October 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2200039
بين الاقوامی گروپ : عمان كے مركزی بينك نے دار الحكومت مسقط میں دوسرے بين الاقوامی اسلامی بينك «العز» كو تاسيس كرنے كی منظوری دے دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عمان كے مركزی بينك كے مسئول نے اس خبر كے ضمن میں كہا : مركزی بينك نے قبل ازیں امسال مئی میں پہلے اسلامی بينك كی منظوری دی تھی اور اب بينك نے دوسرے اسلامی بينك كی تاسيس كے اجازت نامے پر بھی دستخط كر دئیے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : عمان كے معاشی ماہرين نے پيشين گوئی كی ہے كہ دوسرے اسلامی بينك كی تاسيس سے ملك میں ترقی و خوشحالی كا ايك نيا دور شروع ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ «العز» بينك ۲۵۹ ملين ڈالر كے سرمائے سے ۲۰۱۲ ء كے شروع میں اپنے كام كا آغاز كر دے گا ۔
873931
نظرات بینندگان
captcha