جمعيت الوفاق كی جانب سے بحرينی نوجوان كے قتل كی بھرپور مذمت

IQNA

جمعيت الوفاق كی جانب سے بحرينی نوجوان كے قتل كی بھرپور مذمت

13:19 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200829
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی سب سے بڑی اپوزيشن جماعت جمعيت ملی الوفاق نے ايك اعلامیے میں آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز كے ہاتھوں ۱۶ سالہ بحرينی نوجوان احمد القطان كی شہادت كی مذمت كرتے ہوئے تمام بحرينی عوام سے مطالبہ كيا ہے كہ ۷ اكتوبر بروز جمعۃ المبارك كو شہيد كے نماز جنازہ میں شركت كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الانتقاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی جمعيت الوفاق نے اس بيان میں بتايا : سيكيورٹی فورسز بحرين كے بيشتر علاقوں میں ہر روز حملہ آور ہو كر لوگوں كو نشانہ بناتے ہیں جبكہ یہ مظالم رات كے وقت زيادہ ديكھنے میں آ رہے ہیں ۔
اس شيعہ انجمن نے احمد القطان كی شہادت كی مذمت كرتے ہوئے زور ديا : اس بحرينی نوجوان كی شہادت ملك میں ڈيموكريسی نافذ كرنے كے مطالبے كا نتيجہ ہے ۔
874924
نظرات بینندگان
captcha