سعودی عرب كے سركاری ذرائع ابلاغ كی جانب سے عوام كے خلاف منفی پراپيگنڈے پر سخت تنقيد

IQNA

13:21 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200841

سعودی عرب كے سركاری ذرائع ابلاغ كی جانب سے عوام كے خلاف منفی پراپيگنڈے پر سخت تنقيد

بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے علماء اور دينی كاركنوں كے ايك گروپ نے آل سعود حكومت سے منسلك ذرائع ابلاغ كی جانب سے ملك كے مشرقی علاقے میں پر امن مظاہروں كے خلاف پراپيگنڈہ مہم كی مذمت كی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علماء اور سياسی كاركنوں نے سركاری میڈيا كی جانب سے فرقہ وارانہ فسادات بھڑكانے كی غرض سے قطيف اور عوامیہ كے پر امن مظاہرين كے خلاف منفی پراپيگنڈے كی مذمت كی ہے ۔
دوسری طرف ، سعودی حكام نے قطيف اور عوامیہ میں سيكيورٹی فورسز كی نفری بڑھادی ہے ۔
برطانیہ میں چھپنے والے اخبارات كے مطابق سعودی عرب كی سيكيورٹی فورسز كے ہاتھوں عوامیہ شہر میں مظاہرے كچلنے كے دوران ستائيس افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
874900
نظرات بینندگان
captcha