ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lhotellerie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ »(Paris Halal Expo) كے عنوان سے ستر پراڈكٹس كمپنيوں كی تيار كردہ مختلف مصنوعات منجملہ غذا ، دوائياں ، گوشت ، آئس كريم وغيرہ جو اسلامی شريعت كے مطابق حلال ہیں اور يورپ اور ايشيا میں فروخت كی جارہی ہیں ، كی نمائش ہو گی ۔
اسی طرح پيرس میں منعقدہ "حلال مصنوعات نمائش " میں حلال اشيا فراہم كرنے والی اہم اور قابل اعتماد كمپنياں بھی شركت كریں گی ۔
اس نمائش میں شركت كی خواہشمند كمپنيوں كے لیے ذمہ دار اداروں سے حاصل كردہ "حلال مصنوعات سرٹيفيكیٹ " دكھانا ضروری ہے تاكہ پتہ چلايا جا سكے كہ حلال مصنوعات كے حوالے سے ان كمپنيوں كی كيا قدر و قيمت ہے ۔
875539