پاكستان ؛ حلال مصنوعات كے حوالے سے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

پاكستان ؛ حلال مصنوعات كے حوالے سے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:30 - October 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2201528
بين الاقوامی گروپ : دنيا بھر میں حلال صنعت كو فروغ دينے كی غرض سے اسلامی جمہوریہ ايران كے تعاون سے پاكستان كے شہر لاہور میں ۱۴ اور ۱۵ دسمبر ۲۰۱۱ء كو حلال مصنوعات كی بين الاقوامی نمائش اور سيمينار منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Halal Focus»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا بھر كے مختلف ممالك سے متعدد نمائندے اس بين الاقوامی سيمينار میں شركت كر كے اپنے مقالات اور تحقيقات پيش كرنے كے علاوہ نمائش میں پيش كردہ مصنوعات كو بھی ديكھیں گے ۔
پاكستان میں منعقد ہونے والی یہ نمائش وزارت خوراك و زراعت كے زير اہتمام اسلامی جمہوریہ ايران كے تعاون سے ۳۰۰ ملين ڈالر كے اخراجات سے منعقد ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش میں زرعی يونيوسٹی فيصل آباد اور ویٹرنری يونيورسٹی لاہور بھی تعاون كریں گے ۔
875465
نظرات بینندگان
captcha