بين الاقوامی گروپ : امريكی كانگريس كے دو نمائندوں نے آل خليفہ حكومت كے عوام پر زبردست مظالم كی نسبت اظہار تشويش كرتے ہوئے امريكہ كی بحرين كے ساتھ ۵۳ ملين ڈالر اسلحے كی فروخت پر مشتمل قرارداد لغو كرنے كا مطالبہ كيا اور بحرين میں منہدم كیے جانے والی شيعہ مساجد كی تعمير نو كا بھی مطالبہ كيا ہے ۔