اقوام متحدہ كی جانب سے بحرينی معالجين كے خلاف غير فوجی عدالت میں كاروائی كا خير مقدم

IQNA

اقوام متحدہ كی جانب سے بحرينی معالجين كے خلاف غير فوجی عدالت میں كاروائی كا خير مقدم

13:29 - October 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2201532
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كہ جس نے گزشتہ ہفتے ۲۰ بحرينی معالجين كے خلاف فوجی كاروائی كی مذمت كی تھی ، نے بحرين كے اٹارنی جنرل كی جانب سے ان ملزموں كے خلاف سول عدالت میں مقدمہ چلانے كے اعلان كا خير مقدم كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «un.org»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری بان كی مون نے ملك كے حالیہ واقعات میں گرفتار كیے جانے والے معالجين كے خلاف سول عدالت میں كاروائی كو خوش آئند قرار ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بان كی مون نے آل خليفہ كی جانب سے عوام پر طاقت كے وحشيانہ استعمال پر اظہار تشويش كرتے ہوئے ۲۰ بحرينی ڈاكٹروں سميت تمام سياسی قيديوں كی آزادی كا بھی مطالبہ كيا ہے ۔
875442
نظرات بینندگان
captcha