ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ naharnet كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيد حسن نصر اللہ نے لبنان كے صدر ميشل سليمان اور وزير اعظم نجيب ميقاتی پر واضح كيا ہے كہ حزب اللہ حريری قتل كيس سے مخصوص بين الاقوامی عدالت كے لیے ہر قسم كے مالی وسائل مہيا كرنے كی بھرپور مخالف ہے ۔
حزب اللہ نے ايك ايسے موقع پر اپنے موقف كا اعلان كيا ہے كہ جب اقوام متحدہ نے لبنانی وزارت خارجہ سے كہا ہے كہ اس بين الاقوامی عدالت كے مالی امور چلانے كے لیے لبنان كے بجٹ میں سے كچھ رقم مختص كریں ۔
875179