اسلامی مركز وين میں امام رضا (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

اسلامی مركز وين میں امام رضا (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

23:07 - October 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2202598
بين الاقوامی گروپ : آسمان ولايت كے آٹھویں تاجدار حضرت علی بن موسی الرضا (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے آٹھ اكتوبر كی رات آسٹريا كے دار الحكومت وين میں اسلامی مركز امام علی(ع) كے زير اہتمام ايك جشن ميلاد منعقد كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اسلامی مركز امام علی (ع) وين كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ خصوصی تقريب مقامی وقت كے مطابق شام سات بجے سے ۹ بجے تك اسلامی مركز امام علی (ع) وين میں منعقد ہوئی ۔
اھل بيت (ع) كے عقيدت مندوں نے اس جشن میں شركت كر كے آل رسول (ع) كے ساتھ محبت و مودت كا ثبوت ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ مركز اسلامی وين نے اس مناسبت سے تمام عالم اسلام كو مباركباد پيش كی ہے ۔
875961
نظرات بینندگان
captcha