ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں ايرانی سفارتی عملے كے اہل خانہ اور نخجوان كے مقامی شيعہ حضرات نے شركت كی ۔
اس جشن ميلاد میں تلاوت قرآن كريم كے بعد امام رضا (ع) كی شان میں قصيدہ خوانی كی گئی ۔
قصيدہ خوانی كے بعد دينی اور دنيوی تعليم سے مالا مال عالم دين حجت الاسلام افسر بيگی نے اپنے مفصل خطاب میں حضرت امام رضا (ع) كی پر بركت زندگی اور آنحضرت (ع) كی كرامات پر تفصيل سے روشنی ڈالی ۔
876394