زرہ پوش گاڑيوں نے سعودی عرب كے شيعہ اكثريتی علاقوں كا محاصرہ كر ليا

IQNA

زرہ پوش گاڑيوں نے سعودی عرب كے شيعہ اكثريتی علاقوں كا محاصرہ كر ليا

13:03 - October 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2202981
بين الاقوامی گروپ : كل ۱۰ اكتوبر سوموار كو سعودی فوجيوں نے زرہ پوش گاڑيوں كے ذريعے مشرقی علاقے قطيف كا مكمل محاصرہ كر ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۹ اكتوبر كو كچھ زرہ پوش گاڑيوں نے علاقے میں پوزيشنیں سنبھال لی تھیں ليكن كل اچانك گاڑيوں كی تعداد بہت زيادہ ہو گئی اور انہوں نے قطيف كو چاروں طرف سے گھيرے میں لے ليا ہے ۔
شيعہ اكثريت پر مشتمل ۔سعودی مشرقی علاقوں میں مسجد نبوی (ص) كے خطيب جمعہ علی الحذيفی كی اشتعال انگيز تقرير كے بعد احتجاج میں بے پناہ تيزی آ گئی تھی كہ جس پر قابو پانے كے لیے سعودی سيكيورٹی فورسز نے ان علاقوں میں امن و امان كا مسئلہ پيدا كر ديا ہے ۔
گزشتہ چند دہائيوں سے سعودی شيعوں كا صرف ايك ہی مطالبہ ہے كہ انہیں شرعی اور قانونی حقوق دئیے جائیں يعنی انہیں دينی آزادی كے ساتھ آزادی بيان كا بھی موقع ديا جائے ۔
877159
نظرات بینندگان
captcha