مصر كی فوجی شورٰی نے نائب وزيراعظم كا استعفٰی مسترد كر ديا

IQNA

18:50 - October 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2204288

مصر كی فوجی شورٰی نے نائب وزيراعظم كا استعفٰی مسترد كر ديا

بين الاقوامی گروپ : مصری مسلح افواج كی اعلٰی شورٰی نے مصری نائب وزير اعظم «حازم الببلاوی»، كا استعفی مسترد كر ديا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے CNN عربی، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری نائب وزيراعظم حازم البيلاوی نے ۱۱ اكتوبر منگل كو ماسپيرو میں پيش آنے والے واقعات كے بعد اپنا استعفٰی مصر كے وزير اعظم عصام شرف كو پيش كر ديا تھا كہ جسے مصر كی اعلیٰ فوجی شورٰی نے مسترد كر ديا ہے ۔
اردن كے روزنامہ "الدستور" نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں كہا ہے : مصری حكومت كے ترجمان محمد حجازی نے بھی كابينہ كے اجتماعی استعفوں كی خبر كی ترديد كرتے ہوئے كہا : مصری حكومت بدستور اپنی ذمہ دارياں ادا كر رہی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ الجزيرہ كی خبر كے مطابق مصری وزير اعظم نے حكومت تحليل كرنے كا اختيار فوجی شورٰی كے حوالے كر ديا ہے ۔
878497
نظرات بینندگان
captcha