بيروت كے امام رضا (ع) ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كا افتتاح

IQNA

حزب اللہ كے نمائندے كی زير نگرانی ؛

بيروت كے امام رضا (ع) ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كا افتتاح

18:51 - October 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2204290
بين الاقوامی گروپ : امام رضا (ع) ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كا افتتاح حزب اللہ كی ايگزيكٹو كمیٹی كے سربراہ كی موجودگی میں بيروت كے علاقے «الليلكی» میں كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امام رضا (ع) ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كا افتتاح آسمان امامت كے آٹھویں تاجدار حضرت امام رضا (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے حزب اللہ كی ايگزيكٹو شورٰی كے سربراہ سيد ھاشم صفی الدين نے كيا ۔
ياد رہے امام رضا (ع) ثقافتی انسٹی ٹيوٹ بيروت كا سب سے بڑا كلچرل سنٹر ہے كہ جس كی تعمير كے تمام اخراجات جمعيت «الباقيات الصالحات» نے ادا كیے ہیں ۔
سيد ھاشم صفی الدين نے انسٹی ٹيوٹ كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے زور دے كر كہا : آج امريكا خوف و ہراس كا شكار ہے اور اپنے مفادات كا تحفظ كرنے كے لیے خطے میں كسی كو بھی قربانی كا بكرا بنانے پر تلا ہوا ہو ليكن اسے منہ كی كھانی پڑے گی ۔
878564
نظرات بینندگان
captcha