ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی وزير اعظم بنيامين نيتن ياہو نے كہا : میں جلد ہی تعمير شدہ بستيوں كو قانونی حيثيت دينے اور نئی بستيوں كی تعمير كا جائزہ لينے كی غرض سے ايك كمیٹی تشكيل دوں گا ۔
اسرائيلی وزير «بنی بيگن»،نے اسی حوالے سے كہا : فلسطين میں یہودی بستيوں كی تعمير جاری رہے گی اور اسرائيل مذاكرات كی تجديد كے لیے نئی بستيوں كی تعمير كا منصوبہ ہرگز ترك نہیں كرے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : فلسطينی گھروں كو خالی كروانے پر مشتمل ہماری پاليسی بدستور جاری رہے گی ۔
878414