اقوام متحدہ نے "ماسپيرو" واقعات كی شفاف تحقيقات كا مطالبہ كر ديا

IQNA

18:49 - October 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2204297

اقوام متحدہ نے "ماسپيرو" واقعات كی شفاف تحقيقات كا مطالبہ كر ديا

بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ انسانی حقوق كمیٹی كے ہائی كمشنر نے مصری حكام سے ماسپيرو كے واقعات میں مظاہرين كے ہلاك و زخمی ہونے كی غير جانبدارانہ تحقيقات كروانے كا مطالبہ كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق كمیٹی كے ہائی كمشنر نے ۱۱ اكتوبر كو مصری حكام سے مطالبہ كيا كہ ۹ اكتوبر اتوار كو رونما ہونے والے ماسپيرو واقعات كہ جن میں ۲۵ افراد جاں بحق ہو گئے تھے ، كے بارے غير جانبدارانہ موقف اختيار كریں ۔
انسانی حقوق كمیٹی كے اركان نے مصر كے قبطی عيسائيوں سے اظہار يكجہتی كرتے ہوئے اللہ تعالیٰ كے حضور تمام مصريوں كے درميان امن و امان كی برقراری كے لیے دعا بھی كی ۔
878370
نظرات بینندگان
captcha