اقوام متحدہ ؛ عبد اللہ صالح كے خلاف قرارداد كے مسودے پر غور

IQNA

اقوام متحدہ ؛ عبد اللہ صالح كے خلاف قرارداد كے مسودے پر غور

18:49 - October 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2204298
بين الاقوامی گروپ : يمن كے آمر علی عبد اللہ صالح كی حكومت كے خلاف برطانیہ كی جانب سے اقوام متحدہ میں پيش كردہ قرار داد كے مسودے پر ۱۲ اكتوبر منگل كو اقوام متحدہ كے باقاعدہ اجلاس میں غور كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اجلاس پر غور اس حال میں ہو گا كہ قبل ازیں يمن میں اقوام متحدہ كے خصوصی ايلچی «جمال بن عمر»، ايك خفیہ اجلاس میں اپنے دورہ يمن كی بريفنگ پيش كر چكے ہیں ۔
يمن میں اقوام متحدہ كے خصوصی ايلچی كی رپورٹ كے بعد برطانیہ اور دوسرے يورپی ممالك نے قرارداد كا مسورہ تيار كر كے اقوام متحدہ كو پيش كر ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ عبد اللہ صالح گزشتہ ۳۳ برسوں سے يمن پر حكومت كر رہا ہے اور اس نے خليج تعاون كونسل كی قرارداد پر عمل درآمد سے بھی انكار كر ديا ہے ۔
878368
نظرات بینندگان
captcha