قيديوں كا مسئلہ فلسطينی حكومت كی اولين ترجيح ہے / تمام فلسطينی خاتون قيدی آزاد ہو جائیں گی

IQNA

اسماعيل ھنیہ :

قيديوں كا مسئلہ فلسطينی حكومت كی اولين ترجيح ہے / تمام فلسطينی خاتون قيدی آزاد ہو جائیں گی

18:50 - October 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2204300
بين الاقوامی گروپ : غزہ میں فلسطين كی قانونی اور عوامی حكومت كے وزير اعظم «اسماعيل هنيه»، نے قيديوں كے مسئلے كو فلسطينی حكومت كی اولين ترجيح قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسماعيل ھنیہ نے ۱۱ اكتوبر منگل كو حكومت كے ہفتہ وار اجلاس میں عوام كی جانب سے قيديوں كے ساتھ اظہار يكجہتی پر ان كا شكریہ ادا كرتے ہوئے ان سے اپيل كی كہ صیہونی حكومت كی قيديوں كے خلاف ظالمانہ پاليسيوں كے مكمل توقف تك اپنا احتجاج جاری ركھیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہمیں اپنے شجاع قيديوں پر فخر ہے چونكہ وہ جيلوں میں صیہونی حكومت كے خلاف مزاحمت كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس معاہدے كی رو سے ہزار فلسطينی قيديوں اور ۲۷ خواتين كو آزاد كر ديا جائے گا ۔
878355
نظرات بینندگان
captcha